اردو

urdu

ETV Bharat / international

چین: کورونا وائرس سے ہلاکتوں میں اضافہ - چین میں کورونا وائرس

کورونا وائرس سے چین میں مزید 98 افراد کی موت ہوئی ہے اور اب اس جان لیوا وائرس کی وجہ سے ہلاک ہونے والوں کی تعداد 1868 ہوگئی ہے۔

کورونا وائرس
کورونا وائرس

By

Published : Feb 18, 2020, 10:37 AM IST

Updated : Mar 1, 2020, 5:00 PM IST

گزشتہ کئی دنوں سے چین میں پھیلے ہوئے جان لیوا کورونا وائرس اب بھی ختم نہیں ہوا ہے اور اس کی وجہ سے مرنے والوں کی تعداد میں مسلسل اضافہ ہو رہا ہے، اس خوفناک وائرس کی وجہ سے اب تک 1868 افراد لقمہ اجل بن چکے ہیں۔

چینی حکومتی ذرائع کا کہنا ہے کہ اس وائرس کے مزید 1807 نئے کیسز سامنے آئے ہیں۔

چینی ہیلتھ کمیشن کے مطابق 'چین میں کورونا وائرس سے متاثرہ مریضوں کی تعداد 72 ہزار 436 سے زائد ہوگئی ہے، جن میں پیرا میڈیکل اسٹاف بھی شامل ہے جبکہ اس وباء سے 12 ہزار 522 افراد صحتیاب ہوچکے ہیں۔

اطلاعات کے مطابق 'چین میں ڈاکٹرز اور نرسوں کو بھی مریضوں کے علاج میں مشکلات کا سامنا ہے، کورونا وائرس سے چین کے علاوہ تائیوان، فلپائن، ہانگ کانگ، جاپان اور فرانس میں ہلاکتیوں کے معاملات سامنے آئے ہیں جب کہ دیگر کئی ممالک میں متعدد افراد کے اس وائرس سے متاثر ہونے کی خبریں آ رہی ہیں۔

Last Updated : Mar 1, 2020, 5:00 PM IST

ABOUT THE AUTHOR

...view details