اردو

urdu

ETV Bharat / international

چین کی کواڈ پر تنقید، اسے کوئی حمایت نہیں کریگا - کواڈ سمٹ پر چین کے رد عمل

کواڈ سمٹ پر چین کے رد عمل کے بارے میں پوچھے جانے پر چینی وزارت خارجہ کے ترجمان ژاؤ لیجیان نے کہا کہ چار ممالک کے گروپ بندی کو کسی پانچویں ملک اور اس کے مفادات کو نشانہ نہیں بنانا چاہیے اور یہ بند گروپ کی تشکیل وقت کے رجحان کے خلاف ہے اور اس کی کوئی حمایت نہیں ملے گا۔

چینی وزارت خارجہ کے ترجمان ژاؤ لیجیان
چینی وزارت خارجہ کے ترجمان ژاؤ لیجیان

By

Published : Sep 25, 2021, 7:44 PM IST

چین نے جمعہ کو واشنگٹن میں امریکہ ، بھارت ، جاپان اور آسٹریلیا کے رہنماؤں کے درمیان کواڈ سمٹ کے گروپ بندی پر تنقید کرتے ہوئے کہا کہ خاص طور پر بند گروپ کی تشکیل وقت کے رجحان کے خلاف ہے اور اس کی کوئی حمایت نہیں ملے گا۔

امریکی صدر جو بائیڈن کی دعوت پر وزیر اعظم نریندر مودی اور ان کے ہم منصب آسٹریلیا کے سکاٹ موریسن اور جاپان کے یوشی ہیدے سوگا جمعہ کو وائٹ ہاؤس میں پہلی بار آمنے سامنے کواڈ سمٹ کے لیے امریکی دارالحکومت میں جمع ہوئے ہیں۔

کواڈ سمٹ پر چین کے رد عمل کے بارے میں پوچھے جانے پر چینی وزارت خارجہ کے ترجمان ژاؤ لیجیان نے میڈیا کو بتایا کہ چار ممالک کے گروپ بندی کو کسی پانچویں ملک اور اس کے مفادات کو نشانہ نہیں بنانا چاہیے۔

انہوں نے کہا کہ چین ہمیشہ مانتا ہے کہ علاقائی تعاون کا کوئی طریقہ کار کسی تیسرے فریق کو نشانہ نہیں بنانا چاہیے اور نہ ہی اس کے مفادات کو نقصان پہنچانا چاہیے۔

کسی بھی تیسرے ملک کے خلاف ایک مخصوص بند گروپ کی تشکیل موجودہ دور کے رجحان اور خطے کے ممالک کی خواہش کے خلاف ہے، اسے کوئی سپورٹ نہیں ملے گی۔

بحیرہ جنوبی چین میں چینی دعووں کا دفاع کرتے ہوئے ترجمان نے کہا کہ "چین عالمی امن کا معمار ، عالمی ترقی میں معاون اور عالمی نظم و ضبط کا محافظ ہے۔"

کواڈ رہنماؤں نے سائبر خطرات سے نمٹنے کا عہد کیا

انہوں نے کہا چین کی ترقی کا مطلب دنیا میں امن اور استحکام کے لیے ترقی ہے اور اس لیے ہر ایک کو ایشیا پیسفک میں امن ، استحکام اور ترقی میں چین کی شراکت کو دیکھنا ہوگا۔متعلقہ ممالک کو اس تعلق سے زیادہ زیادہ کام کرنا چاہیے جو خطے کے چاروں ممالک کے ساتھ یکجہتی اور تعاون کے لیے سازگار ہے۔

ABOUT THE AUTHOR

...view details