اردو

urdu

ETV Bharat / international

چین میں کورونا وائرس کی ہلاکتوں کی تعداد 170 ہوگئی

کورونا وائرس پھیلنے کا آغاز چین کے صوبے ہوبی کے دارالحکومت ووہان میں دسمبر میں ہوا تھا اور اب یہ پوری دنیا میں پھیل گیا ہے۔

چین میں کورونا وائرس کی ہلاکتوں کی تعداد 170 ہوگئی
چین میں کورونا وائرس کی ہلاکتوں کی تعداد 170 ہوگئی

By

Published : Jan 30, 2020, 10:12 AM IST

Updated : Feb 28, 2020, 12:09 PM IST

چینی حکومت نے بتایا کہ کورونا وائرس سے ملک بھر میں ہلاکتوں کی تعداد 170 ہو گئی ہے اور 38 مزید اموات کی اطلاع بنیادی طور پر سب سے زیادہ متاثرہ وسطی صوبہ ہوبی سے موصول ہوئی ہے۔

کورونا وائرس پھیلنے کا آغاز چین کے صوبے ہوبی کے دارالحکومت ووہان میں دسمبر میں ہوا تھا اور اب یہ پوری دنیا میں پھیل گیا ہے۔

چینی حکام اس وبا کو پھیلنے سے روکنے کی کوشش کر رہے ہیں جب کہ بھارت سمیت دیگر ممالک اپنے شہریوں کو وائرس کے مرکز ووہان اور صوبہ ہوبی کے دیگر شہروں سے انخلا کے منصوبوں پر کام کر رہے ہیں۔

چینی صدر شی جنپنگ نے کورونا وائرس کو ایک شیطان قرار دیا جس کو قابو میں لایا جانا چاہئے۔

انہوں نے یہ عہد کیا کہ حکومت کو اپنے انتظامی امور میں شفافیت برتنی ہوگی اور اس وائرس سے متعلق معلومات بروقت جاری کرے گی۔

چین کے نیشنل ہیلتھ کمیشن نے جمعرات کو کہا ہے کہ بدھ کے آخر تک 31 صوبائی سطح کے علاقوں اور سنگ جیانگ پروڈکشن اینڈ کنسٹرکشن کور میں کوروناوائرس کی وجہ سے نمونیا کے 7،711 واقعات کی تصدیق ہوئی ہے۔

کمیشن نے بتایا کہ اس بیماری سے مجموعی طور پر 170 افراد ہلاک ہوچکے ہیں۔

کمیشن نے اپنی روزانہ کی رپورٹ میں کہا ہے کہ 1 ہزار 370 مریض تشویشناک حالت میں ہیں اور بدھ کے آخر تک 12 ہزار 168 افراد کو اس وائرس سے متاثر ہونے کا شبہ تھا۔

Last Updated : Feb 28, 2020, 12:09 PM IST

ABOUT THE AUTHOR

...view details