چینی حکام نے منگل کے روز نئے کورونا وائرس کی وجہ سے چوتھی موت کی تصدیق کردی ہے۔ اب تک اس وائرس سے 195 سے زائد افراد متاثر ہوئے ہیں۔ حکام کا مزید کہنا ہے کہ ایک انسان سے دوسرے کے اندر اس وائرس کا پھیلنا ممکن ہے۔
ایف نیوز کی خبر کے مطابق صحت کمیشن کے ماہرین کی ٹیم کے سربراہ ژونگ نانشن نے کہا کہ جنوبی صوبے 'کینٹن' میں کم از کم دو مریضوں کو ایک دوسرے سے رابطے کے سبب وائرس کا مرض لاحق ہوا ہے۔
ژونگ نے کہا کہ مریضوں کو دیکھنے گئے ان کے رشتے دار بھی اس مرض سے متاثر ہوئے ہیں۔
منگل کے روز 89 سالہ ایک شخص کے موت کی تصدیق کی گئی، جنہیں وائرس کے سبب 17 جنوری کو ہسپتال میں داخل کرایا گیا تھا۔ ماہرین کا مزید کہنا ہے کہ متعدد ہیلتھ ورکرز بھی اس وائرس سے متاثر ہوئے ہیں۔