اردو

urdu

ETV Bharat / international

کورونا: چین اور امریکہ پھر آمنے سامنے

پومپیو نے کہا کہ چینی صدر شی جن پنگ کو اس بات کی ذمہ داری لینے کے ساتھ بتانے کی ضرورت ہے کہ دنیا بھر میں وائرس اتنی تیزی کے ساتھ کیسے پھیل رہا ہے۔

sd
fd

By

Published : Apr 19, 2020, 9:55 AM IST

کووڈ 19 کے پھیلاو کو روکنے کی تدابیر اختیار کرنے کے ساتھ ہی الزام تراشی کا سلسلہ بھی جاری ہے۔ چین، جہاں سے کورونا کی شروعات ہوئی تھی وہاں بھی مسلسل نئے معاملات سامنے آ رہے ہیں۔

کورونا وائرس کے بارے میں چین اور امریکہ کے درمیاں زبانی جنگ جاری ہے۔ امریکہ کے خارجہ سیکریٹری مائیک پومپیو نے چین پر کورونا سے متعلق اعداد و شمار چھپانے کا الزام عائد کیا ہے۔

پومپیو نے کہا کہ چینی صدر شی جن پنگ کو اس بات کی ذمہ داری لینے کے ساتھ بتانے کی ضرورت ہے کہ دنیا بھر میں وائرس اتنی تیزی کے ساتھ کیسے پھیل رہا ہے۔

پومپیو نے مزید کہا کہ 'ہم چینی حکومت سے باہمی تعاون چاہتے ہیں تاکہ چینی حکومت اپنے ملک میں دنیا کے سائنس دانوں کو داخل ہونے کی اجازت دے اور یہ سمجھنے کی اجازت دے کہ در حقیقت اس وائرس کے پھیلنے کی شروعات کیسے ہوئی تھی'۔

ماہرین نے اعداد و شمار چھپانے، اطلاعات کو تباہ کرنے اور من گھڑت طریقے سے جانکاری فراہم کرنے کے بارے میں چینی صدر شی جن پنگ کی تنقید کی ہے۔

چین کے ووہان سے شروع ہونے والا کورونا وائرس فی الحال دنیا بھر میں پھیل چکا ہے۔ اس سے متاثرین کی تعداد 23 لاکھ سے زائد ہو چکی ہے۔ اس سے ایک لاکھ 60 ہزار سے زائد افراد ہلاک ہوئے ہیں جبکہ 5 لاکھ 97 ہزار سے زائد افراد صحتیاب ہو چکے ہیں۔

ABOUT THE AUTHOR

...view details