چین کا کہنا ہے کہ بھارت کے ساتھ سرحدی تنازع سے متعلق سفارتی سطح پر بات چیت جاری ہے جب کہ اس کے باوجود بھارت نے اتفاق رائے کی سنگین خلاف ورزی کرتے ہوئے چینی اہلکاروں پر اشتعال انگیز حملے کر دیے۔
منگل کے روز چینی وزارت خارجہ کے ترجمان ژاو لیجیان نے کہا کہ حیران کن بات یہ ہے کہ 15 جون کو بھارتی فوج نے دونوں فریق کے 'اتفاق رائے' کی سنگین خلاف ورزی کرتے ہوئے دو بار غیر قانونی طور پر سرحد عبور کی اور چینی اہلکاروں پر اشتعال انگیز حملے کیے، جس کے نتیجے میں دونوں سرحدی افواج کے مابین شدید تنازع پیدا ہوا۔