امریکی وکلأ کے مطابق دہشت گردوں کے ساتھ تعاون کرنے کے الزام میں 10 برس سے زائد وقت جیل میں گزارنے والے شکاگو کے بزنس مین تہور رانا کو سنہ 2008 میں ہوئے ممبئی حملوں کے لیے بھارت میں عائد کردہ الزامت کے تحت امریکہ کے لاس اینجلیس میں گرفتار کیا گیا ہے۔
تہور رانا کی گرفتاری کی ایک تصویر پاکستانی نژاد کینیڈیائی شہری تہور رانا کو ممبئی حملوں میں قصوروار ٹھہرایا گیا تھا، حالانکہ سنہ 2011 میں امریکی وکلأ، تہور رانا کے خلاف دہشت گردانہ سرگرمیوں میں ملوث ہونے کا الزام ثابت کرنے میں ناکام رہے تھے۔
دہشت گردانہ تنظیموں کے ساتھ تعاون کرنے کے الزام میں گرفتار کیے گئے 59 سالہ تہور رانا کو 14 برس جیل کی سزا سنائی گئی تھی۔ گزشتہ ہفتے بگڑتی صحت اور کورونا وائرس کے سبب لاس اینجلیس کی ایک جیل سے انھیں رہائی ملی تھی۔
امریکی وکلأ کا کہنا ہے کہ رہائی کے دو دن بعد رانا کو دوبارہ گرفتار کرلیا گیا ہے اور لاس اینجیلیس میں حراست میں رکھا گیا ہے کیونکہ وہ ممبئی دہشت گردانہ حملہ معاملے میں سازش کرنے کے الزام میں بھارت کے حوالے کیے جانے کی کارروائی کا سامنا کررہے ہیں۔