اردو

urdu

ETV Bharat / international

Celebration of New Year 2022: نیوزی لینڈ اور آسٹریلیا میں آتش بازی کے ساتھ نئے سال کا آغاز - نئے سال 2022 کا جشن شروع

نیوزی لینڈ کے شہر آکلینڈ میں اور آسٹریلیا کے شہر سڈنی میں لوگوں نے آتش بازی کے ساتھ سال 2021 کو الوداع کیا اور نئے سال 2022 کو خوش آمدید Celebration of New Year 2022 کہا۔

celebration of  New Year 2022 begins with fireworks in New Zealand and Australia
نیوزی لینڈ اور آسٹریلیا میں آتش بازی کے ساتھ نئے سال کا آغاز

By

Published : Dec 31, 2021, 8:01 PM IST

Updated : Dec 31, 2021, 8:06 PM IST

سال 2021 کے اختتام کے ساتھ ہی نئے سال 2022 نے New Year 2022 دستک دے دی ہے۔ نیوزی لینڈ اور آسٹریلیا میں نئے سال 2022 کا آغاز جشن کے ساتھ ہو گیا ہے۔ نیوزی لینڈ میں نئے سال کی خوشی میں آتش بازی کی گئی۔

نیوزی لینڈ اور آسٹریلیا میں آتش بازی کے ساتھ نئے سال کا آغاز

نیوزی لینڈ کے شہر آکلینڈ میں بھی لوگوں نے آتش بازی کے ساتھ سال 2021 کو الوداع کیا اور سال 2022 کو خوش آمدید کہا۔ اس سے قبل آسٹریلیا کے شہر سڈنی میں نئے سال 2022 پر دلکش آتش بازی کی گئی۔

آسٹریلیا میں آدھی رات کو نئے سال 2022 کے استقبال کے لیے آتش بازی سے پہلے سڈنی ہاربر کو مقامی وقت کے مطابق رات 9 بجے روشن کیا گیا۔

آرٹسٹ بلیک ڈگلس نے سڈنی ہاربر پر اس سال کی آتش بازی کی تیاری کی ہے۔ اس میں نئے سال کے موقع پر روایتی خاندانی پروگرام کا خیال رکھا گیا ہے تاکہ بچے زیادہ دیر رکے بغیر آتش بازی سے لطف اندوز ہو سکیں۔ Celebration of New Year 2022

یہ بھی پڑھیں: Global Year-Ender 2021: سال 2021 میں رونما ہونے والے اہم ترین عالمی واقعات پر ایک نظر

Last Updated : Dec 31, 2021, 8:06 PM IST

ABOUT THE AUTHOR

...view details