اردو

urdu

ETV Bharat / international

کابل میں کار بم دھماکہ، 9 افراد ہلاک

حملہ اس وقت انجام دیا گیا جب رکن پارلیمنٹ خان محمد وارڈاک کابل میں ایک راستے سے گزر رہے تھے۔ افغانستان کے حفاظتی دستوں نے علاقے کو گھیرے میں لے کر سرچ آپریشن شروع کر دیا۔

9 killed in car blast in kabul
کابل میں کار دھماکہ، 9 لوگوں کی موت

By

Published : Dec 20, 2020, 1:47 PM IST

Updated : Dec 20, 2020, 8:02 PM IST

افغانستان کے دارالحکومت کابل میں آج ہوئے ایک کار بم دھماکے میں 9 لوگوں کی موت ہو گئی۔ وہیں اس حملے میں 20 سے زیادہ افراد کے زخمی ہونے کی خبر ہے۔

زخمیوں میں بچے، خواتین اور بزرگ بھی شامل ہیں جنہیں فوری طور پر ہسپتال منتقل کر دیا گیا۔

دھماکے سے تین گاڑیوں کو آگ لگ گئی جبکہ قریبی عمارتوں کے شیشے ٹوٹ گئے۔ دھماکے کے بعد علاقے میں بھگدڑ مچ گئی۔

افغانستان کے حفاظتی دستوں نے علاقے کو گھیرے میں لے کر سرچ آپریشن شروع کر دیا۔

ذرائع کے مطابق اس حملے کو افغانستان کے رکن پارلیمنٹ خان محمد وارڈاک کو نشانہ بنا کر انجام دیا گیا۔ اس حملے میں رکن پارلیمنٹ خان محمد وارڈاک محفوظ بتائے جا رہے ہیں۔

حملہ اس وقت انجام دیا گیا جب رکن پارلیمنٹ خان محمد وارڈاک کابل میں ایک راستے سے گزر رہے تھے۔

ذرائع کے مطابق یہ ایک بہت طاقتور دھماکہ تھا جس سے اطراف میں کافی نقصان پہنچا ہے۔ حفاظتی دستوں کے مطابق حملے کے بعد ایک کار بم کو ناکارہ بنایا گیا ہے۔

Last Updated : Dec 20, 2020, 8:02 PM IST

ABOUT THE AUTHOR

...view details