اردو

urdu

ETV Bharat / international

جولائی 19 تک: عالمی سطح پرکورونا کی تازہ ترین تفصیلات

بھارت میں گذشتہ 24 گھنٹوں کے دوران کورونا کے 38902 نئے کیسز رپورٹ ہوئے ہیں اور اس کے ساتھ ہی اس سے متاثرہ افراد کی تعداد 1077618 ہوگئی ہے۔ ملک میں اب تک مجموعی طور پر 677423 مریض صحت یاب ہوچکے ہیں جبکہ اس وبا کی وجہ سے 26816 افراد لقمہ اجل بن چکے ہیں۔ اس وقت ملک میں 373379 فعال کیس ہیں۔

sfd
sdf

By

Published : Jul 19, 2020, 6:03 PM IST

عالمی وبا کورونا وائرس کا قہر جاری ہے اور دنیا میں اس نے اب تک 1.42 کروڑ سے زیادہ افراد متاثر اور چھ لاکھ سے زیادہ افراد ہلاک ہو چکے ہیں۔

کورونا وائرس کے معاملوں میں دنیا بھر میں امریکہ پہلے، برازیل دوسرے اور بھارت تیسرے نمبر پر ہے۔ دوسری طرف اس وبا کی وجہ سے ہلاک ہونے والوں کی تعداد کے لحاظ سے امریکہ پہلے، برازیل دوسرے اور برطانیہ تیسرے نمبر پر ہے، جبکہ بھارت آٹھویں نمبر پر ہے۔

جان ہاپکنز یونیورسٹی کے سینٹر برائے سائنس اینڈ انجینئرنگ (سی ایس ایس ای) کے جاری کردہ اعداد و شمار کے مطابق دنیا بھر میں کورونا متاثرین کی تعداد بڑھ کر 1 کروڑ 42 لاکھ 41 ہزار 343

ہوگئی ہے جبکہ اس وبا کی وجہ سے اب تک 601455 افراد اپنی زندگی سے ہاتھ دھو بیٹھے ہیں۔

دنیا کی سپر پاور سمجھے جانے والے امریکہ میں کورونا سے اب تک 3711297 متاثر ہوئے ہیں اور 140119 افراد لقمہ اجل بن چکے ہیں۔ برازیل میں اب تک 2074860 افراد متاثر ہوئے ہیں جبکہ 78772 افراد ہلاک ہوچکے ہیں۔

بھارت میں گذشتہ 24 گھنٹوں کے دوران کورونا کے 38902 نئے کیسز رپورٹ ہوئے ہیں اور اس کے ساتھ ہی اس سے متاثرہ افراد کی تعداد 1077618 ہوگئی ہے۔ ملک میں اب تک مجموعی طور پر 677423 مریض صحت یاب ہوچکے ہیں جبکہ اس وبا کی وجہ سے 26816 افراد لقمہ اجل بن چکے ہیں۔ اس وقت ملک میں 373379 فعال کیس ہیں۔

کووڈ 19 کے معاملوں میں روس چوتھے نمبر پر ہے اوریہاں متاثرین کی تعداد764215 ہے اور اب تک 12228 افراد اپنی زندگیاں گنوائی ہیں۔ جنوبی افریقہ میں کورونا کی وبا کا پھیلاؤ بدستور بڑھ رہا ہے۔ جس کی وجہ سے کورونا سے متاثر ہونے کے معاملے میں وہ پانچویں نمبر پر آگیا ہے۔ اب تک یہاں 350879 افراد متاثر ہوئے ہیں اور 4948 افراد ہلاک ہوچکے ہیں۔

پیرو میں بھی صورتحال خراب تر ہوتی جارہی ہے۔ وہ اس فہرست میں چھٹے نمبر پر ہے۔ یہاں متاثرہ افراد کی تعداد 349500 ہے اور 12998 افراد ہلاک ہوئے ہیں۔ وہیں میکسیکو میں 338913 افراد کورونا سے متاثر ہوئے ہیں اور 38888 افراد ہلاک ہوگئے ہیں۔ کووڈ 19 کے معاملے میں چلی اب آٹھویں نمبر پر ہے۔ اب تک یہاں 328846 افراد متاثر ہوئے ہیں اور ہلاک ہونے والوں کی تعداد 8445 ہے۔

انفیکشن کے معاملے میں برطانیہ نویں نمبر پر ہے۔ اب تک 295632 افراد اس وبا سے متاثر ہوچکے ہیں اور 45358 افراد لقمہ اجل بن چکے ہیں۔

خلیجی ملک ایران میں متاثرہ افراد کی تعداد 271606 تک جا پہنچی ہے اور اس کی وجہ سے 13979 افراد لقمہ اجل بن چکے ہیں۔ ہمسایہ ملک پاکستان میں اب تک 261917 افراد کورونا سے متاثر ہوئے ہیں اور 5522 افراد لقمہ اجل بن چکے ہیں۔

دوسری جانب اسپین میں کورونا متاثرین کی تعداد 260255 ہوگئی ہے جبکہ 28420 افراد دنیا سے رخصت ہوچکے ہیں۔ وہیں سعودی عرب میں کورونا متاثرین کی تعداد 248416 ہے اور اس کی وجہ سے 2447 افراد لقمہ اجل بن چکے ہیں۔

یوروپی ملک اٹلی میں 244216 افراد اس مہلک وائرس سے متاثر ہوئے ہیں اور 35042 افراد ہلاک ہوچکے ہیں۔ ترکی میں کورونا سے متاثرہ افراد کی تعداد 218717 تک جا پہنچی ہے اور 5475 افراد ہلاک ہوگئے ہیں۔ فرانس میں کورونا سے متاثرہ افراد کی تعداد 211943 ہے اور 30155 افراد لقمہ اجل بن چکے ہیں۔ جرمنی میں 202426 افراد کورونا سے انفیکٹیڈ ہوئے ہیں اور 9091 افراد لقمہ اجل بن چکے ہیں۔

بنگلہ دیش میں 202066 افراد کورونا سے متاثر ہوئے ہیں جبکہ 2581 افراد اس بیماری سے ہلاک ہوگئے ہیں۔ نیدرلینڈ میں کرونا وائرس سے 6155، بیلجیم میں 9800، کناڈا میں 8892، سویڈن میں 5619، ایکواڈور میں 5282، مصر میں 4251، انڈونیشیا میں 4016، عراق میں 3691، سوئٹزرلینڈ میں 1969، رومانیہ میں 1920، ارجنٹینا میں 220، بولیویا میں 2106 ہیں، آئرلینڈ میں 1753 اور پرتگال میں 1684 افراد لقمہ اجل بن چکے ہیں۔

ABOUT THE AUTHOR

...view details