پاکستان کے زیرانتظام کشمیر کے میرپور ضلع میں ایک تین منزلہ عمارت کے گرنے سے کم سے کم 15 مزدور زخمی ہوگئے اور کئی لوگوں کے دبے ہونے کا خدشہ ہے۔
میرپور کے ڈپٹی کمشنر رضا طاہر ممتاز نے بتایا کہ یہ حادثہ جمعہ کو اس وقت ہوا جب مزدور بارات گھر کی مرمت کرنے کا کام کر رہے تھے۔