بریکس کے رہنماؤں نے ورلڈ ٹریڈ آرگنائزیشن کی مضبوطی کے لیے ضروری اقدامات اٹھانے پر بھی زور دیا۔
جی۔20 کانفرنس میں بریکس ممالک کے سربراہان کی ملاقات - برازیل، روس، بھارت، چین اور جنوبی افریقہ
جاپان کے شہر وساکا میں جاری جی۔20 سمٹ میں برازیل، روس، بھارت، چین اور جنوبی افریقہ کے رہنماؤں نے ملاقات کے دوران دہشت گردی کو انسانیت کے لیے سب سے بڑا خطرہ قرار دیا۔
BRICS meet
روسی صدر ولادمیر پوتین کا کہنا تھا کہ 'بین الاقوامی تجارت کو سیاسی پابندیوں اور روک ٹوک کی وجہ سےمشکلات کا سامنا کرنا پڑرہا ہے۔
روسی صدر نے اس بات پر زور دیا کہ بریکس ممالک شدت پسند گروپز کو فنڈ مہیا کرنے والوں پر دباو بنائے تاکہ دہشت گردی پر مکمل طور پر روک لگانے میں آسانی ہو۔