اردو

urdu

ETV Bharat / international

روزگار میں رکاوٹوں سے برکس ممالک متحد ہوکر نپٹیں: گنگوار - برکس ممالک کی آن لائن میٹنگ

برکس کے وزرائے محنت کی میٹنگ میں آن لائن حصہ لیتے ہوئے سنتوش گنگوار نے کہاکہ مزدوروں کی بہتری کے لئے تحفظ، صحت، فلاح وبہبود اور کام کرنے کی جگہ کی صورتحال میں بہتری ضروری ہے اس سے پروڈکشن میں اضافہ ہوگا اور اقتصادی ترقی میں تعاون بھی بڑھے گا۔

fds
fsd

By

Published : Oct 12, 2020, 1:35 AM IST

محنت اور روزگار کے مرکزی وزیر سنتوش کمار گنگوار نے کام کرنے کی جگہوں پر سیکورٹی اور تحفظ کے مناسب انتظامات کرنے کی اپیل کرتے ہوئے کہا کہ محنت کشوں کی مشکلات اور چیلنجوں کا متحد ہوکر حل تلاش کیا جانا چاہئے۔

سنتوش گنگوار نے برازیل، روس، بھارت، چین اور جنوبی افریقہ (برکس) کے وزرائے محنت کی میٹنگ میں آن لائن حصہ لیتے ہوئے کہا کہ ڈیجیٹل معیشت کے اس دور میں محنت کشوں کی رکاوٹوں کا مستقل اور قابل عمل حل تلاش کرنے کے لئے برکس سمیت تمام ممالک کو متحد ہوکر کوشش کرنی چاہئے۔

انہوں نے کہاکہ ملازمین اور آجر کے مفادات کے مطابق عالمی ایکشن پلان تیار کیا جانا چاہئے، جس سے روزگار کے زیادہ مواقع پیدا ہوں اور مزدوروں کی فلاح و بہبود اور معاشی ترقی کو رفتار مل سکے۔

محنت اور روزگار کی مرکزی وزارت نے بتایا کہ یہ میٹنگ دس اکتوبر کو روس کی صدارت میں منعقد ہوئی۔ مسٹر گنگوار نے کہاکہ مزدوروں کی بہتری کے لئے تحفظ، صحت، فلاح وبہبود اور کام کرنے کی جگہ کی صورتحال میں بہتری ضروری ہے اس سے پروڈکشن میں اضافہ ہوگا اور اقتصادی ترقی میں تعاون بھی بڑھے گا۔

مزدور اصلاحات کا ذکر کرتے ہوئے مسٹر گنگوار نے کہاکہ بھارت غربت کے خاتمہ اور خوشحالی کے فروغ کے لئے پرعزم ہے۔ حکومت نے اس سمت میں کئی ٹھوس اقدامات کئے ہیں اور معاشرہ کے مختلف طبقات کو ہدف بناکر کئی اسکیمیں اور مہمات چلائی جارہی ہیں۔

ABOUT THE AUTHOR

...view details