برطانوی وزیر اعظم بورس جانسن نے بی بی سی کو بتایا کہ شواہد سے ظاہر ہوتا ہے کہ روس یورپ میں 1945 کے بعد کی سب سے بڑی جنگ کی تیاری کر رہا ہے۔
برطانوی وزیراعظم نے بی بی سی سے بات کرتے ہوئے کہا کہ ’تمام اشارے یہ ہیں کہ کسی نہ کسی طریقے سے روس نے اس جنگ کی تیاری شروع کر دی ہے‘۔
پی ایم جانسن نے کہا کہ انٹیلی جنس کے مطابق روس کا مقصد یوکرین پر اس طرح حملہ کرنا ہے کہ دارالحکومت کیف کا محاصرہ کر لیا جائے۔
وزیر اعظم جانسن نے میونخ میں دنیا کے سرکردہ رہنماؤں کی سالانہ سیکورٹی کانفرنس میں کہا کہ "لوگوں کو سمجھنا ہوگا کہ اس سے انسانی زندگی کو بہت نقصان پہنچ سکتا ہے۔"
میونخ میں سکیورٹی کانفرنس سے خطاب میں برطانوی وزیراعظم نے کہا ہے کہ یوکرین کے معاملہ میں مغرب کی بے عملی سے دنیا اور خصوصاً تائیوان کے لیے خطرناک پیغام جائے گا۔ Boris Johnson says Russia has plans for ‘biggest war in Europe ’