آر ٹی آئی اکٹیوسٹ ڈاکٹر نوتن ٹھاکر کی جانب سے داخل کی گئی آر ٹی آئی پر موصول جواب کے مطابق جنگ بندی کی خلاف ورزی میں 70 فوجی جوان ہلاک اور 180 فوجی زخمی ہوئے ہیں۔
رواں برس سرحد پر گولہ باری میں اضافہ - آر ٹی آئی سے موصول اعدادوشمار
آر ٹی آئی سے موصول اعداد و شمار کے مطابق 2013 تا2019 کے درمیان پاکستان کی جانب سے ایل او سی پر ہونے والی گولہ باری میں اضافہ ہوا ہے۔
حالیہ سالوں میں سرحد پر گولہ باری میں ہوا اضافہ
بھارتی فوج کے اطلاعات کمشنر لیفٹنٹ کرنل جگدیش پرساد کے ذریعہ دی گئی اطلاع کے مطابق سب سے زیادہ فوجی 2017 میں ہلاک ہوئے ہیں ۔
برس 2017 میں 23 جبکہ 2018 میں 19 فوجی جوان ہلاک ہوئے ہیں جبکہ سال 2018 میں سب سے زیادہ 52 اور سال 2017 میں 47 جوان زخمی ہوئے تھے۔