صوبائی پولیس نے اس واقعہ کی تصدیق کرتے ہوئے بتایا کہ ارغن آباد ضلع میں گزشتہ شب طالبان سلامتی دستہ کو نشانہ بنا کر سڑک کے کنارے بم رکھ رہے تھےکہ کچھ دیر بعد اچانک بم پھٹ گیا جس میں تین طالبان کی موقع پر ہی موت ہوگئی۔
افغانستان میں دھماکہ، سات طالبان ہلاک - seven killed
افغانستان کے قندھار صوبے میں سلامتی دستوں کو نشانہ بنا کر رکھے گئے دو دیسی بموں میں جمعہ کی رات دھماکہ ہونے سے کم از کم سات طالبان ہلاک ہوگئے۔
![افغانستان میں دھماکہ، سات طالبان ہلاک image](https://etvbharatimages.akamaized.net/etvbharat/prod-images/768-512-9033515-10-9033515-1601713447441.jpg)
image
دوسرا واقعہ کوٹ ضلع میں ہوا جہاں چار طالبان ایک گاڑی پر سوار ہوکر کہیں جارہے تھے۔اس دوران ان کی گاڑی سلامتی دستہ کو نشانہ بنا کر رکھے گئے بم کی زد میں آگئی ۔اس واقعہ میں چاروں طالبان ہلاک ہوگئے۔
واضح رہے کہ افغانستان میں طالبان، سلامتی دستوں کو نشانہ بنا کر سڑک کے کنارے دیسی بم رکھتے ہیں اور بارودی سرنگ بچھاتے ہیں اس کی زد میں کبھی کبھی بے قصور لوگ بھی آجاتےہیں۔