اردو

urdu

ETV Bharat / international

کابل: مسجد میں بم دھماکہ، چار افراد ہلاک - کابل کی ایک مسجد کے اندر ایک بم دھماکہ

حالیہ ہفتوں میں اسلامک اسٹیٹ گروپ سے وابستہ افراد کے بیشتر حملوں کے ساتھ ہی افغانستان میں تشدد میں اضافہ ہوا ہے۔

کابل: مسجد میں بم دھماکہ، چار افراد ہلاک
کابل: مسجد میں بم دھماکہ، چار افراد ہلاک

By

Published : Jun 12, 2020, 3:46 PM IST

افغان سرکاری عہدیدار نے بتایا کہ 'جمعہ کے روز مغربی کابل کی ایک مسجد کے اندر بم دھماکہ ہوا جس میں کم از کم چار افراد ہلاک اور متعدد زخمی ہوئے ہیں۔'

اس دوران وزارت داخلہ کے ترجمان طارق آرائیں نے افغانستان کے دارالحکومت میں ہونے والے دھماکے کے بارے میں کوئی مزید تفصیلات فراہم نہیں کی۔

واضح رہے کہ افغانستان میں حالیہ ہفتوں کے دوران اسلامک اسٹیٹ گروپ سے وابستہ بیشتر حملوں کے ساتھ ہی تشدد میں اضافہ ہوا ہے۔ اس ماہ کے شروع میں آئی ایس آئی نے کابل میں ایک مسجد میں خودکش حملہ کیا تھا جس میں دینی رہنما ہلاک اور آٹھ دیگر زخمی ہوگئے تھے۔

امریکہ نے دارالحکومت میں زچگی کے ایک اسپتال پر گذشتہ ماہ ہونے والے خوفناک حملے کے لئے آئی ایس آئی سے وابستہ تنظیم کو ذمہ دار ٹھہرایا تھا جس میں دو نوزائیدہ بچوں اور متعدد ماؤں سمیت 24 افراد ہلاک ہوگئے تھے۔

ABOUT THE AUTHOR

...view details