اردو

urdu

ETV Bharat / international

افغانستان میں دھماکہ، 16 افراد کی موت، 90 زخمی - افغانستان بم دھماکہ

افغانستان کے مغربی صوبے غور کے ضلع فیروزکوه میں اتوار کے روز صوبائی پولیس ہیڈکوارٹر کے باہر ہوئے ایک زبردست بم دھماکے میں کم از کم 16 افراد کی موت ہو گئی اور 90 دیگر زخمی ہوگئے۔

Blast kills 16, injures 90 in Afghanistan
افغانستان میں دھماکہ، 16 افراد کی موت، 90 زخمی

By

Published : Oct 19, 2020, 3:25 AM IST

صوبائی ہیلتھ ڈائریکٹوریٹ کے افسر عبد اللطیف رحیمی نے کہا کہ اس دھماکے میں زخمیوں کی تعداد کے بارے میں دیر شام تک بیان کیا جا سکے گا۔ انہوں نے کہا کہ ملبے سے زخمیوں کو نکالے جانے کا کام جاری ہے لہٰذا ان کی تعداد میں تبدیلی بھی آ سکتی ہے۔

انہوں نے بتایا کہ زخمیوں میں کئی کی حالت سنگین ہے۔ ایک سکیورٹی افسر نے بتایا کہ یہ واقعہ مقامی وقت کے مطابق 11.15 منٹ پر ہوا، جب دھماکہ خیز مادے سے لدی ایک مِنی بس کو اس علاقے میں اڑا دیا گیا جہاں صوبائی پولیس کے ہیڈکوارٹر سمیت کئی سرکاری دفاتر واقع ہیں۔

انہوں نے کہا کہ یہ خود کُش دھماکے کی طرح ہے۔ دھماکے کی وجہ سے نہ صرف جان۔مال کا شدید نقصان ہوا بلکہ اس سے بڑے پیمانے پر دہشت بھی پھیل گئی۔ سکیورٹی دستوں نے آس پاس کے علاقوں میں محاصرہ کر رکھا ہے۔ ابھی تک کسی تنظیم نے اس دھماکے کی ذمہ داری نہیں لی ہے۔

ABOUT THE AUTHOR

...view details