اردو

urdu

ETV Bharat / international

پاکستان میں دھماکے، 10 افراد ہلاک - غیر ملکی شہریوں سمیت دس افراد ہلاک

پاکستان کے شمال مشرقی ضلع بالائی کوہستان میں بدھ کی صبح ہونے والے ایک بم دھماکے میں غیر ملکی شہریوں سمیت دس افراد ہلاک اور 39 دیگر زخمی ہوگئے۔

Thanks to Dawn.com
بشکریہ ڈان ڈاٹ کام

By

Published : Jul 14, 2021, 1:53 PM IST

مقامی میڈیا رپورٹس کے مطابق دھماکے میں بس کو نشانہ بنایا گیا تھا۔ ’جیو نیوز‘ چینل کے مطابق گاڑی داسو ڈیم بنانے والے مزدوروں کو لےکر جارہی تھی۔ زخمیوں کو داسو کے رورل ہیلتھ سنٹر میں داخل کرایا گیا ہے۔

اپر کوہستان کے ڈپٹی کمشنر عارف خان یوسف زئی نے بتایا کہ یہ واقعہ صبح 7 بجے کے قریب اس وقت پیش آیا جب ایک بس کوسٹر بارسین کیمپ سے 30 ورکرز کو لےکر پلانٹ کے مقام پر جارہی تھی۔

یہ بھی پڑھیں:جنوبی افریقہ میں پُرتشدد واقعات، مرنے والوں کی تعداد 72 ہوگئی

انہوں نے بتایا کہ جب یہ واقعہ پیش آیا اس وقت غیر ملکی انجینیئرز، فرنٹیئر کورپس کے اہلکار اور مقامی مزدور بس میں سوار تھے۔ ایک سینیئر پولیس افسر نے بتایا کہ یہ واضح نہیں ہے کہ اس واقعہ کی وجہ کیا ہے۔ انہوں نے کہا کہ اس علاقے میں موبائل نیٹ ورک کام نہیں کررہے ہیں، جس کی وجہ سے معلومات حاصل کرنے میں مشکلات کا سامنا ہے۔

یو این آئی

ABOUT THE AUTHOR

...view details