اردو

urdu

ETV Bharat / international

پشاور: مدرسے میں دھماکہ، سات ہلاک، 70 زخمی - پشاور کے دیر کالونی میں ایک مدرسے کے قریب دھماکہ

ریسکیو ٹیمیں اور پولیس موقع پر پہنچ کر امدادی کارروائی کر رہی ہیں۔

Blast
Blast

By

Published : Oct 27, 2020, 10:34 AM IST

Updated : Oct 27, 2020, 3:12 PM IST

پاکستان کے شہر پشاور کے دیر کالونی میں ایک مدرسے میں دھماکہ سے سات ہلاک جبکہ دیگر 70 بچے زخمی ہوگئے ہیں۔

ریسکیو ٹیمیں اور پولیس موقع پر پہنچ کر امدادی کارروائی کر رہی ہیں۔

پولیس آفیسر وقار عظیم نے بتایا کہ یہ بم دھماکہ اس وقت ہوا جب ایک عالم جامعہ زبیریہ مدرسے کے مرکزی ہال میں اسلام کی تعلیمات کے بارے میں لیکچر دے رہے تھے۔

انہوں نے بتایا کہ ابتدائی تفتیش سے پتہ چلتا ہے کہ مدرسے میں کوئی بیگ چھوڑ کر چلا گیا، جس کے کچھ منٹ بعد دھماکہ ہوا۔

متعدد زخمیوں کی حالت تشویشناک ہے اور اسپتال حکام نے خدشہ ظاہر کیا ہے کہ ہلاکتوں کی تعداد میں مزید اضافہ ہوس سکتا ہے۔

پشاور افغانستان سے متصل پاکستان کے صوبہ خیبر پختونخوا کا صوبائی دارالحکومت ہے۔

یہ صوبہ حالیہ برسوں میں عسکریت پسندوں کے ایسے حملوں کا شکار ہوتا رہا ہے جب پاکستان بھر کی مساجد یا مدارس میں لوگوں کو ہلاک یا زخمی کیا گیا ہے۔

زخمیوں کو لیڈی ریڈنگ اسپتال میں منتقل کیا گیا ہے۔

دھماکے کی وجوہات کا پتہ لگانے کے لئے تفتیش کی جا رہی ہے۔

تازہ ترین حملہ کوئٹہ کے جنوب مغربی شہر میں ہونے والے ایک بم دھماکے کے دو دن بعد ہوا ہے۔

اس سے قبل 21 اکتوبر کو کراچی کے گلشن اقبال علاقے میں ہونے والے دھماکے میں کم از کم 5 افراد ہلاک اور 20 زخمی ہوگئے تھے۔

اطلاعات کے مطابق یہ دھماکہ کراچی یونیورسٹی مسکان کے گیٹ کے سامنے ایک چار منزلہ عمارت میں ہوا۔

مقامی میڈیا کے مطابق دھماکے کے اثر سے قریب کی عمارت کی کھڑکی کے شیشے بکھر گئے تھے۔ عینی شاہدین نے بتایا کہ عمارت کے قریب کچھ گاڑیوں کو بھی نقصان پہنچا ہے۔

Last Updated : Oct 27, 2020, 3:12 PM IST

ABOUT THE AUTHOR

...view details