اردو

urdu

ETV Bharat / international

چین: تیل کے علاقے میں دھماکہ - چین میں تیل کے علاقے میں دھماکہ

دھماکے میں کم سےکم پانچ افراد کی موت ہوگئی اور پانچ دیگر زخمی ہوگئے۔ دھماکے کے بعد تین افراد کے لاپتہ ہونے کی خبر ہے۔

چین: تیل کے علاقے میں دھماکہ

By

Published : Oct 28, 2019, 6:52 PM IST

چین کے شمال مغربی شانکشی صوبہ میں تیل کے ایک علاقے میں گاڑی پر رکھے آلات میں دھماکہ ہوجانے سے کم سے کم پانچ افراد کی موت ہوگئی اور پانچ دیگر زخمی ہوگئے۔

مقامی پبلسٹی شعبہ بتایا کہ ہونان صوبہ کی ایک ٹکنالوجی کمپنی یانگ چانگ کاؤنٹی میں اتوار کو تیل کے دو کنوئیں میں داخل ہونے کی سلسلے میں جانچ کررہے تھے۔

جانچ کے بعد جب ماہرین تیل کے علاقے سے لوٹ رہے تھے تبھی گاڑی پر رکھے جانچ آلات میں نامعلوم وجوہات کی وجہ سے دھماکہ ہوگیا۔

دھماکے میں کم سےکم پانچ افراد کی موت ہوگئی اور پانچ دیگر زخمی ہوگئے۔ دھماکے کے بعد تین افراد کے لاپتہ ہونے کی خبر ہے۔

زخمیوں کو ہسپتال میں داخل کرایا گیا ہے، جبکہ لاپتہ افراد کی تلاش جاری ہے۔ مقامی قانون انفورسمنٹ ایجنسیز نے معاملے کی تحقیقات شروع کردی ہے۔

ABOUT THE AUTHOR

...view details