حکمراں کمیونسٹ پارٹی کے 58 سالہ رکن 'ژانگ کیوی'کے گھر سے برآمد 40 ارب ڈالر مالیت کی کرنسی اور تیرہ ٹن سونا برآمدگی کے بعد چین میں کرپشن اور لوٹ مار کے تمام سابقہ ریکارڈ ٹوٹ گئے ہیں۔
ذرائع کے مطابق حال ہی میں پولیس کو ژانگ کیو کے گھر میں بھاری مقدار میں سونا اور کرنسی کی موجودگی کا شبہ ہوا تو پولیس نے جنوبی چین میں 'ھنان' میں ہاکائی کے علاقے میں واقع ژانگ کیوی کے گھر پر چھاپہ مارا۔
پولیس نے گھر کی مکمل تلاشی لی جہاں سے پولیس کو 13 ٹن وزنی سونے کی سلاخیں جن کی مالیت 60 کروڑ امریکی ڈالر اور چینی یوآن، جاپانی ین، امریکی ڈالر اور یورو سمیت دیگر کرنسیوں کی کل مالیت کے 40 ارب ڈالر ملے۔ ایسے لگ رہا تھا کہ ایک چینی شخص نے اپنی گھر پر مرکزی بنک بنا رکھا ہے۔