وزیر اعظم کے دفتر (پی ایم او) کے مطابق مائیکروسافٹ کے بانی اور ارب پتی بل گیٹس پہلی مرتبہ پاکستان کے ایک روزہ دورے پر آئے ہوئے ہیں۔
بل گیٹس کو پاکستانی عوام کی فلاح و بہبود کے لیے تعاون اور ملک میں انسداد پولیو مہم کے لیے ان کی خدمات کے اعتراف میں پاکستانی صدر ڈاکٹر عارف علوی نے بل گیٹس کو 'ہلال پاکستان' ایوارڈ سے سرفراز کیا۔
عمران خان نے ٹویٹ کیا کہ میری دعوت پر پاکستان آنے والے بل گیٹس کو خوش آمدید کہتے ہوئے خوشی ہوئی۔ ان کی بہت سی کامیابیوں کے علاوہ، ان کی انسان دوستی کے لیے عالمی سطح پر تعریف کی جاتی ہے۔ ہماری قوم کی طرف سے میں پولیو کے خاتمے اور غربت کے خاتمے کے اقدامات میں ان کے بے پناہ تعاون کے لیے ان کا شکریہ ادا کرتا ہوں۔
یہ بھی پڑھیں: عمران خان کی بل گیٹس سے افغان عوام کی مدد کرنے کی اپیل