اردو

urdu

Afghanistan War: بائیڈن نے افغان سکیورٹی فورسز کی حمایت کرنے کا عزم دہرایا

By

Published : Jul 24, 2021, 1:01 PM IST

Updated : Jul 24, 2021, 1:16 PM IST

افغانستان سے امریکی اور نیٹو افواج کے انخلا کے بعد ملک میں سیکورٹی کی صورتحال خراب ہو گئی ہے۔ طالبان مسلسل اضلاع پر قبضے کر رہا ہے۔

Biden reiterated his commitment to supporting Afghan security forces
Biden reiterated his commitment to supporting Afghan security forces

افغان صدراشرف غنی نے کہا کہ امریکی صدرجو بائیڈن نے افغان سکیورٹی فورسز کی حمایت کرنے کا عزم ظاہر کیا ہے۔ اشرف غنی نے جمعہ کے روز کہا کہ امریکی صدر نے فون پر گفتگو کے دوران ان سے اس عزم کا اظہار کیا۔

افغان صدر اشرف غنی کا ٹویٹ
انہوں نے ٹویٹ کیا کہ ’’ آج شام میں نے صدر بائیڈن سے فون پر بات کی۔ ہم نے دونوں ممالک کے مابین تعلقات پرتبادلہ خیال کیا۔ صدر بائیڈن نے مجھے یقین دلایا کہ افغان نیشنل ڈیفنس اینڈ سکیورٹی فورسز (او ڈی ایس ایف) کی مدد جاری رہے گی۔ ہمیں یقین ہے کہ وہ افغانستان کی حفاظت کریں گے‘‘ ۔
افغان صدر اشرف غنی کا ٹویٹ
اشرف غنی نے کہا کہ اس دوران جو بائیڈن نے افغانستان کے ساتھ سفارتی اور معاشی شراکتداری کو مستقل جاری رکھنے کے عزم کا بھی اعادہ کیا ہے۔
Last Updated : Jul 24, 2021, 1:16 PM IST

ABOUT THE AUTHOR

...view details