لبنان کے صدر مشیل آون نے بدھ کو کہا کہ دارالحکومت بیروت مین منگل کو ہوئے دھماکوں سے گھروں اور رہائشی عمارتوں سمیت اونچی عمارتوں کو کافی نقصان پہنچا ہے اور اس سے دولاکھ سے زیادہ افراد بے گھر ہوگئے ہیں۔
صدر نے کہا کہ کابینہ کی ہنگامی میٹنگ بلائی اور کہا کہ دارالحکومت میں ہوئے زبردست دھماکوں کے بعد دو ہفتے کے لیے ہنگامی حالات کا اعلان کیا جانا چاہیے۔ان دھماکوں میں کم ازکم 100 افراد کی جان چلی گئی اور 4000 سے زیادہ زخمی ہوگئے ہیں۔