چین کی حکومت نے ملک میں بی بی سی ورلڈ نیوز کے ٹیلی ویژن اور ریڈیو نشریات پر پابندی عائد کردی ہے۔
چین میں بی بی سی ورلڈ نیوز کی نشریات پر پابندی - چین میں بی بی سی ورلڈ نیوز کی نشریات پر پابندی
چین میں بی بی سی ورلڈ نیوز کے ٹیلی ویژن اور ریڈیو نشریات پر پابندی عائد کردی گئی ہے۔
بی بی سی نے بتایا کہ اس پابندی کی وجہ چین میں کورونا وائرس کی وبا اور اقلیتی ایغور مسلمانوں کے استحصال سے متعلق رپورٹنگ کرنا ہے ۔ بی بی سی نے کہا کہ چین کی حکومت کےاس فیصلے سے وہ ’مایوس ‘ ہیں ۔ حال ہی میں برطانیہ نے چین کے سرکاری چینل سی جی ٹی این کا لائسنس منسوخ کردیا تھا۔
چین کا کہنا ہے کہ بی بی سی ورلڈ نیوز نے قواعد کی خلاف ورزی کی ہے۔ انہوں نے کہا کہ خبریں حقائق پرمبنی اور غیر جانبدار ہونی چاہئے، ناکہ چین کے قومی مفادات کو نقصان پہنچا نے والی ۔ اس لئے ملک میں ایک سال کے لئے بی بی سی کی درخواست قبول نہیں کی جائے گی ۔