چالان ٹیکہ جھوگری جھوپریوں پر مشتمل کثیر آبادی والا علاقہ ہے ، جہاں کے بیشتر مکانات پلاسٹک کے بنے ہوئے ہیں۔
ابھی تک کسی جانی نقصان کی اطلاع نہیں ملی ہے، تاہم متعدد افراد کے زخمی ہو گئے ہیں۔
اس علاقے کے بیشتر مکانات خالی تھے ، کیوں کہ عیدالاضحیٰ کی تقریب منانے کے لیے لوگ اپنے اپنے آبائی وطن گئے ہوئے تھے۔
ابھی تک آگ لگنے کی وجوہات کا پتہ نہیں چل سکا۔
رواں برس کے فروری ماہ میں بھی ڈھاکہ میں ایک بھیانک آتشزدگی کا واقعہ پیش آیا تھا، جس میں 80 سے زائد افراد ہوئے تھے۔
ڈھاکہ میں ہونی والی آتشزدگی یہ دوسرا بڑا سانحہ ہے، جس میں پپندرہ ہزار سے زائد گھر کے جل کر خاکستر ہونے کی اطلاع ہے۔
جہاں اس آتشزدگی میں پندرہ ہزار گھر تباہ ہوئے ہیں، وہیں پچاس سے زائد افراد بے گھر ہوگئے ہیں۔
کئی گھنٹے کی کوششوں کے بعد آگ پر قابو پایا جا سکا۔