بنگلہ دیش کے ایک سرکاری بیان میں کہا گیا ہے کہ حوثی باغیوں کے بلا اشتعال حملے خطے میں امن اور سلامتی کے لیے خطرہ پیدا کر رہے ہیں۔
بنگلہ دیش اس طرح کے حملوں کی شدید مذمت کرتا ہے اور اس طرح کی جارحیت کا مقابلہ کرنے کے لیے سعودی عرب کے ساتھ اپنے اخوت اور یکجہتی کا اعادہ کرتا ہے۔ سلامتی اور علاقائی سالمیت کو درپیش کسی بھی خطرے سے نمٹنے کے لیے سعودی عرب کی مکمل حمایت کا اظہار کرتا ہے۔