اردو

urdu

ETV Bharat / international

بنگلہ دیش کی یورپی یونین سے مدد کی اپیل - شیخ حسینہ نے یورپی یونین

شیخ حسینہ نے یورپی یونین سے کہا کہ روہنگیاؤں کو ان کے وطن واپس بھیجنے میں مسلسل مدد کرے۔

sheikh hasina
sheikh hasina

By

Published : Feb 7, 2020, 3:07 PM IST

Updated : Feb 29, 2020, 12:51 PM IST

بنگلہ دیش کی وزیر اعظم شیخ حسینہ نے بے گھر ہوئے روہنگیا مسلمانوں کی وطن واپسی کو یقینی بنانے کے لیے مالی تعاون کی اپیل کی۔

بنگلہ دیش کے ایک اخبار کے مطابق وزیر اعلی شیخ حسینہ نے یورپی یونین کے ممبران کا شکریہ ادا کیا اور کہا 'وہ روہنگیاؤں کو وطن واپس بھیجے میں ان کی مدد کر رہے ہیں'۔ حسینہ کا یہ بیان اٹلی کے سیاست داں کے ساتھ ملاقات کے بعد سامنے آیا ہے۔

اجلاس کے بعد صحافیوں کو بریف کرتے ہوئے حسینہ کے پریس سکریٹری احسان الکریم نے کہا کہ دونوں فریقین نے 23 جنوری کو روہنگیا بحران سے متعلق بین الاقوامی عدالت انصاف کے فیصلے کا خیرمقدم کیا ہے'۔

یہ بھی پڑھیے
کورونا وائرس سے خبردار کرنے والے ڈاکٹر انتقال کر گئے
'یمن میں امریکی فوج نے القاعدہ کے رہنما کو ہلاک کیا'

آئی سی جی کی جانب سے میانمار حکومت کو یہ حکم جاری کیا گیا تھا کہ وہ میانمار میں مسلمانوں پر ہو رہے ظلم سے انہیں بچائیں اور مسلمانوں کی حفاضت کرئیں'۔

میانمار میں مسلمانوں پر ظلم و ستم اور تشدد کے دوران کئی افراد نے ملک چھوڑ کر دوسرے پڑوسی ملکوں میں پناہ لی ہوئی ہے، ایک رپورٹ کے مطابق 25 اگست سنہ 2017 کے بعد سے تقریباً 7 لاکھ 38 ہزار افراد نے میانمار چھوڑ کر بنگلہ دیش میں مقیم کیمپوں میں پناہ لی ہوئی ہے۔

یہ بھی پڑھیے
شاہین باغ احتجاج: سپریم کورٹ میں سماعت ملتوی
سی اے اے کے خلاف ہون، قرآن، بائیبل اور گربانی بھی پڑھی گئی

Last Updated : Feb 29, 2020, 12:51 PM IST

ABOUT THE AUTHOR

...view details