بین الاقوامی عدالت نے حال ہی میں میانمار حکومت راخنے صوبے میں مبینہ قتل عام سے روہنگیا مسلمانوں کی حفاظت کے لیے فوری قدم اٹھانے کی ہدایت دی تھی۔ بین الاقوامی عدالت کے جج عبد القوي يوسف نے کہا تھا کہ بین الاقوامی عدالت کا ماننا ہے کہ روہنگیا مسلمان میانمار میں بےحد تکلیف میں ہیں۔
بی این پی نے گامبیا کا شکریہ ادا کیا - بی این پی کے جنرل سکریٹری مرزا فخرالاسلام عالم گیر
بنگلہ دیش کی اہم اپوزیشن پارٹی بنگلہ دیش نیشنلسٹ پارٹی (بی این پی)نے روہنگیا مسلمانوں کے مسئلے پر میانمار کے خلاف بین الاقوامی عدالت میں معاملہ درج کرانے کے لیے گامبیا حکومت کا شکریہ ادا کیا ہے۔
بی این پی کے جنرل سکریٹری مرزا فخرالاسلام عالم گیر نے کہا کہ 'ہم بین الاقوامی عدالت کے حکم کے سلسلے میں گامبیا کو مبارکباد دیتے ہیں۔ ہم ان کا شکریہ ادا کرتے ہیں کہ بین الاقوامی عدالت نے ان کی پہل پر یہ حکم دیا۔
انہوں نے کہا کہ بین الاقوامی عدالت نے میانمار کو روہنگیا کے خلاف ذات پات پر مبنی تشدد بند کرنے کی ہدایت دی ہے۔ عالم گیر نے کہا میانمار کے خلاف گامبیا کے ذریعہ دائر کیے گئے معاملے میں سماعت جاری رہے گی۔ ہم بین الاقوامی عدالت میں معاملہ دائر کرنےکے لیے گامبیا کا شکریہ کرتے ہیں۔