اردو

urdu

ETV Bharat / international

بنگلہ دیش میں 'سخت لاک ڈاؤن' میں 14 جولائی تک توسیع - سخت لاک ڈاؤن

بنگلہ دیش کی حکومت نے کووڈ۔ 19 وبائی امراض کے خلاف عائد ملک گیر 'سخت لاک ڈاؤن' میں 14 جولائی تک توسیع کردی ہے۔

بنگلہ دیش میں 'سخت لاک ڈاؤن' میں 14 جولائی تک توسیع
بنگلہ دیش میں 'سخت لاک ڈاؤن' میں 14 جولائی تک توسیع

By

Published : Jul 6, 2021, 10:29 PM IST

ملک کی کابینہ ڈویژن نے پیر کو جاری کردہ ایک سرکلر میں یہ اعلان کیا۔ اس وبا سے نمٹنے کے لئے بنگلہ دیش نے 'سخت اقدامات' کے ساتھ یکم جولائی سے سات روزہ لاک ڈاؤن کا اعلان کیا تھا۔ اب اس میں 14 جولائی تک توسیع کردی گئی ہے۔

کابینہ ڈویژن نے اپنے حالیہ حکم میں کہا ہے کہ ملک میں جاری وبائی امراض کی موجودہ صورتحال کے پیش نظر موجودہ تمام پابندیوں کی مدت میں توسیع کردی گئی ہے۔

اس سے قبل پیر کو بنگلہ دیش کے ڈائریکٹوریٹ جنرل ہیلتھ سروسز (ڈی جی ایچ ایس) میں ایک ہی دن میں کورونا کے 9،964 نئے معاملے درج کئے جانے اور 164 اموات کی اطلاع ملی تھی۔

یہ بھی پڑھیں:

بنگلہ دیش: ڈھاکہ میں دھماکہ، 7 افراد ہلاک

8 مارچ 2020 کو وبائی امراض کے آغاز کے بعد سے یہ ملک میں مرنے والوں کی سب سے بڑی تعداد تھی۔ ملک میں متاثرہ افراد کی کل تعداد 9،54،881 ہے اور اموات کی تعداد 15،229 ہوگئی ہے۔

یو این آئی

ABOUT THE AUTHOR

...view details