اردو

urdu

ETV Bharat / international

بنگلہ دیش: کورونا وائرس متاثرین کی تعداد 74 ہزار سے تجاوز - کورونا وائرس متاثرین

پڑوسی ملک بنگلہ دیش میں کووڈ۔19 کی رفتار کم ہونے کا نام نہیں لے رہی ہے، ملک میں اب تک 1 ہزار افراد کی موت ہو چکی ہے۔

کووڈ-19
کووڈ-19

By

Published : Jun 10, 2020, 8:18 PM IST

بنگلہ دیش میں گزشتہ چوبیس گھنٹوں کے دورران اب تک کے سب سے زیادہ 3190 نئے معاملے سامنے آنے کے بعد متاثرین کی تعداد بڑھ کر 74 ہزار 865 ہوگئی اور مرنے والوں کی تعداد بڑھ کر 1000 ہوگئی ہے۔

وزارت صحت کے ترجمان نسیم سلطانہ نے بدھ کو اس کی تصدیق کرتے ہوئے کہا 'اس مدت میں 37 اور لوگوں کی موت ہونے کے بعد مرنے والوں کی تعداد بڑھ کر 1012 ہوگئی ہے'۔

انہوں نے بتایا 'اس دوران پورے ملک میں 15 ہزار 965 نمونوں کی جانچ کی گئی ہے'۔

واضح رہے کہ ملک میں آٹھ مارچ کے بعد سے کورونا وائرس پھیلنا شروع ہوا تھا اور اس کے بعد سے کبھی بھی اتنی تعداد میں نئے معاملے سامنے نہیں آئے تھے۔ اس سے پہلے نو جون کو 3171 ریکارڈ معاملے سامنے آئے تھے۔

یہ بھی پڑھیے
بھارت اور چین اتفاق رائے کے مثبت نتیجے پر پہنچ گئے: چین
دیکھیں سات بجے تک کی اہم خبریں

اس کے ساتھ ہی اگر پاکستان کی بات کی جائے تو ملک میں اب تک 2 ہزار 255 افراد ہلاک ہو چکے ہیں جبکہ اب تک 1 لاکھ 12 ہزار 702 افراد کووڈ-19 سے متاثر ہوئے ہیں۔

وہیں اگر صحتیابی کی بات کریں تو پاکستان میں اب تک 36 ہزار 308 افراد کورونا وائرس سے صحتیاب ہو چکے ہیں۔

ABOUT THE AUTHOR

...view details