اردو

urdu

ETV Bharat / international

بنگلہ دیش نے بھارت سے پولٹری پروڈکٹس کی درآمد پر پابندی لگائی

بنگلہ دیش نے بھارت کی مختلف ریاستوں میں برڈ فلو کے پھیلنے کے سبب احتیاطی تدابیر اختیار کرتے ہوئے مرغ اور انڈوں سمیت ہر قسم کے پولٹری مصنوعات کی درآمد پر پابندی عائد کر دی ہے۔

bangladesh bans imports of poultry products from india due to bird flu
بنگلہ دیش نے بھارت سے پولٹری مصنوعات کی درآمد پر پابندی لگائی

By

Published : Jan 15, 2021, 9:20 PM IST

بنگلہ دیش کے سرحدی اضلاع کی انتظامیہ کو ایک مراسلہ جاری کرکے پولٹری پرندوں کے غیر قانونی داخلے پر پابندی لگانے کے لیے کہا گیا ہے۔

بنگلہ دیش نے بھارت سے پولٹری مصنوعات کی درآمد پر پابندی لگائی

بنگلہ دیش کی وزارت فشریز اور مویشی کے سیکریٹری رونق محمود نے کہا کہ 'یہ احتیاطی تدابیر ہیں، اگرچہ اب تک ملک کے کسی بھی ضلع میں برڈ فلو کا کوئی معاملہ سامنے نہیں آیا ہے'۔

کچھ ہفتوں قبل، بھارت میں برڈ فلو کا معاملہ سامنے آیا تھا۔ تازہ ترین خبر کے مطابق، بھارت کی کم از کم 10 ریاستوں میں برڈ فلو پھیل گیا ہے۔ اس کی وجہ سے مختلف ریاستوں میں پہلے ہی الرٹ جاری کر دیئے گئے ہیں۔ برڈ فلو کی وجہ سے ہزاروں مرغیاں ہلاک ہوچکی ہیں۔

یہ بھی پڑھیں: پاکستان: مندر کی حفاظت میں لاپروائی برتنے پر 12 پولیس اہلکار معطل

مسٹر محمود نے کہا کہ ان تمام چیزوں کے مدنظر بنگلہ دیش میں احتیاطی تدابیر اختیار کرنے کا فیصلہ کیا گیا ہے۔ انہوں نے کہا کہ جب تک صورتحال معمول نہیں ہوجاتی، بنگلہ دیش میں پولٹری اور پولٹری مصنوعات کی درآمد پر پابندی برقرار رہے گی۔

الزامات ہیں کہ بطخ، مرغی، انڈے، چوزے اور پرندے بھارت سے بنگلہ دیش اسمگل کیے جاتے ہیں۔ حکام کا کہنا ہے کہ سرحد پر نگرانی بڑھانے کے لیے وزارت داخلہ امور کو ایک خط بھی ارسال کیا گیا ہے۔

بنگلہ دیش میں پولٹری مارکیٹ پر تقریبا 80 فیصد غیر ملکی مرغیوں کا قبضہ ہے۔ انڈا منڈی کا تقریبا 80 فیصد غیر ملکی پولٹری فارموں سے آتا ہے۔ بنگلہ دیش میں پولٹری فارموں کی تعداد 60،000 سے زیادہ ہے۔

ABOUT THE AUTHOR

...view details