امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے ایک ایگزیکٹو آرڈر جاری کیا ہے جس میں چینی فوج کے ساتھ سیکیورٹی سے متعلق تبادلے اور آلات کی خرید و فروخت پر پابندی عائد کردی ہے۔
چین کی فوج کے ساتھ سیکیورٹی تبادلے پر پابندی متعلق یہ ایگزیکٹو آرڈر 11 جنوری 2021 سے عمل میں آئے گا۔
ٹرمپ نے اس ایگزیکٹو آرڈر کو منظوری دینے کے بعد کہا 'اس ایگزیکٹو آرڈر میں چین کی کمیونسٹ آرمی کی کسی بھی کمپنی کے ساتھ آلات اور سیکیورٹی سے متعلق تبادلے کی آلات کی خرید و فروخت پر پابندی نافذ رہے گی'۔
امریکی صدر نے کہا ہے کہ 'میں نے وزیر خزانہ کو وزیر دفاع، وزیر خارجہ، قومی انٹلیجنس ڈیپارٹمنٹ کے ڈائریکٹر اور دیگر اہم محکموں کے سربراہوں سے مشاورت کے بعد مناسب کاروائی کرنے کے لئے اختیار دیا ہے'۔