اردو

urdu

ETV Bharat / international

ایک برس بعد عراق میں احتجاج کے مرکزی مقامات کو خالی کرا دیا گیا

عراق کے دارالحکعمت بغداد میں جن اہم اسکوائر اور سڑکوں کو کھولا گیا ہے، وہ اس سے پہلے مظاہروں کی مرکزی جگہیں تھیں۔ انہیں دوبارہ گاڑیوں کی آمد و رفت کے لیے آخر کار ایک برس بعد کھول دیا گیا۔

sdf
sdf

By

Published : Oct 31, 2020, 4:42 PM IST

عراقی سیکیورٹی فورسز نے ہفتے کے روز دارالحکومت بغداد کے 'تحریر اسکوائر' کو ایک برس بعد دوبارہ کھول دیا، جو ملک میں حکومت مخالف مظاہروں کا مرکز تھا۔ اس کے علاوہ ایک اہم پل کو بھی کھول دیا گیا، جسے مظاہرین نے گذشتہ برس اکتوبر میں مظاہرے شروع ہونے کے بعد بند کردیا تھا۔

ویڈیو

سکیورٹی فورسز نے سنیچر کی صبح تحریر اسکوائر میں مظاہرین کے اڈوں کو مسمار کر دیا اور الجمہوریہ پل کو دوبارہ کھول دیا، جو ملک کے سب سے محفوظ علاقے 'گرین زون' کو جوڑتا ہے، جہاں بیشتر سرکاری اور غیر ملکی سفارت خانے قائم ہیں۔

واضح رہے کہ اکتوبر سنہ 2019 میں بغداد اور عراق کے مختلف علاقوں میں بڑے پیمانے پر حکومت مخالف مظاہرے پھوٹ پڑے، کیونکہ ہزاروں مشتعل عراقی نوجوان، حکومت کی بدعنوانی، بجلی سمیت ناقص خدمات، اور بے روزگاری سے تنگ آ کر سڑکوں پر نکل آئے۔

ABOUT THE AUTHOR

...view details