آرمینیا کی وزارت دفاع نے جمعرات کے روز کہا کہ آذربائیجان کی فوج نے جیگرکیونک سرحدی علاقے میں ان کے چھ فوجیوں کو حراست میں لے لیا ہے۔
اس سے قبل آذربائیجان کی وزارت دفاع نے بتایا تھا کہ آرمینیا کے چھ فوجیوں کو سرحد عبور کرنے کی کوشش کرتے ہوئے حراست میں لیا گیا ہے۔
آرمینیا کی وزارت دفاع نے ایک بیان میں بتایا کہ 27 مئی کی صبح آذربائیجان کی مسلح افواج نے ارمینیائی فوج کے چھ جوانوں کو پکڑ لیا ہے اور انھیں حراست میں لے لیا جو جیگرکیونک علاقہ کے محفوظ دائرے میں فوج کی یونٹ کے لئے انجینئرنگ کے کاموں میں مصروف تھے۔