اردو

urdu

ETV Bharat / international

آیت اللہ خامنہ ای نے بھارت میں مسلمانوں کے خلاف تشدد کی مذمت کی - Delhi violence

آیت اللہ خامنہ ای نے اپنے ٹوئٹر پوسٹ میں لکھا ہے کہ ہندوستان میں مسلمانوں کے قتل عام پر پوری دنیا کے مسلمانوں کے دل غمگین ہیں۔

آیت اللہ خامنہ ای نے بھارت میں مسلمانوں کے خلاف تشدد کی زبردست مذمت کی
آیت اللہ خامنہ ای نے بھارت میں مسلمانوں کے خلاف تشدد کی زبردست مذمت کی

By

Published : Mar 5, 2020, 11:43 PM IST

ایران کے اعلی رہنما آیت اللہ خامنہ ای نے جمعرات کو بھارت میں مسلمانوں کے خلاف تشدد کی مذمت کی اور کہا کہ دہلی میں حالیہ فرقہ وارانہ تشدد کے تعلق سے پوری دنیا کے مسلمانوں کے دل غمزدہ ہیں۔

آیت اللہ خامنہ ای نے اپنے ٹوئٹر پوسٹ میں لکھا ہے کہ ہندوستان میں مسلمانوں کے قتل عام پر پوری دنیا کے مسلمانوں کے دل غمگین ہیں۔حکومت ہند کو چاہئے کہ وہ انتہا پسند ہندوؤں اور ان کی پارٹیوں سے نمٹے اور مسلمانوں کے قتل عام کو روکے تاکہ بھارت عالم اسلام سے کٹ کر نہ رہ جائے۔

یہ پوسٹ ہیش ٹیگ ہندوستانی مسلمان خطرے میں کے ساتھ ختم ہوتی ہے۔

واضح رہے کہ سی اے اے کے حامیوں اور مخالفین کے درمیان شمال مشرقی دہلی میں ہوئے پُر تشدد تصادم میں اب تک 53 افراد ہلاک ہوچکے ہیں۔

ABOUT THE AUTHOR

...view details