آسٹریلیا کی حکومت نے خواتین اور بچوں کے خلاف تشدد کے خاتمے میں مدد کے لیے ایک نیا کمیشن بنانے کا اعلان کیا ہے۔
کمیشن کو گھریلو، خاندانی اور جنسی تشدد کے روک تھام کے لیے کیے گئے اقدامات کا جائزہ لینے اور خواتین کے خلاف تشدد کو روکنے کے لیے پالیسیاں تیار کرنے کا کام سونپا جائے گا۔
آسٹریلین انسٹی ٹیوٹ آف ہیلتھ اینڈ ویلفیئر (اے آئی ایچ ڈبلیو) کے مطابق آسٹریلیا میں ہر چھ میں سے ایک عورت کو موجودہ یا سابقہ ساتھی کی طرف سے جسمانی یا جنسی تشدد کا سامنا کرنا پڑ رہا ہے۔
کمیشن کی تشکیل کا اعلان آسٹریلیا کی حکومت (Australian government) نے منگل کی رات کیا تھا۔ اس سے قبل حزب اختلاف کی لیبر پارٹی نے اگلا انتخابات جیتنے کی صورت میں گھریلو اور جنسی تشدد کی روک تھام کے لیے ایک کمشنر مقرر کرنے کے اپنے منصوبوں کا اعلان کیا تھا۔