چین کا اپنا تسلط بڑھانے کی حکمت عملی پر لگام لگانے کے لیے ہند، امریکہ، جاپان اور آسٹریلیا کے 'کواڈ' کی صف بندی آج اس وقت اور زیادہ مظبوط ہوگئی جب بھارت نے امریکہ اور جاپان کی بحریہ کے ساتھ ہونے والی مشق مالابار میں آسٹریلائی بحریہ کو اس میں شامل ہونے کے لیے باضابطہ دعوت دے دی۔
بحریہ نے کہا کہ سمندری خطے میں دیگر ممالک کے ساتھ تعاون میں اضافہ کرنے اور خصوصی طور سے آسٹریلیا کے ساتھ دفاعی شعبے میں تعاون کو پختہ کرنے کی سمت میں آگے بڑھتے ہوئے رواں برس ہونے والی مالابار مشق میں آسٹریلیائی بحریہ کی بھی حصہ داری کا فیصلہ کیا گیا ہے۔ یہ مشق خلیج بنگال اور بحریہ عرب میں ہوگی۔