اردو

urdu

ETV Bharat / international

افغانستان میں صحافیوں پر حملے جاری - افغانستان میں طالبان

دی افغانستان نیشنل جرنلسٹ یونین نے کہا کہ پندرہ اگست سے 30 سے زیادہ ایسے معاملات کی اطلاع ملی ہے جن میں 90 فیصد حملے سرکاری افواج کی طرف سے کیے گئے ہیں۔

Attacks on journalists continue in Afghanistan
افغانستان میں صحافیوں پر حملے جاری

By

Published : Oct 29, 2021, 8:01 PM IST

افغانستان میں طالبان کی واپسی کے بعد صحافیوں کے خلاف حملوں کے واقعات میں اضافہ جاری ہے۔

دی افغانستان نیشنل جرنلسٹ یونین نے کہا کہ پندرہ اگست سے 30 سے زیادہ ایسے معاملات کی اطلاع ملی ہے جن میں 90 فیصد حملے سرکاری افواج کی طرف سے کیے گئے ہیں۔

افغانستان نیشنل جرنلسٹ یونین کے سربراہ مسرور لفتی نے کہا کہ 90 فیصد حملوں کو طالبان کے ماتحت سلامتی دستوں کی طرف سے انجام دیا جارہا ہے، دیگر حملے نامعلوم افراد نے کئے ہیں۔

انہوں نے کہاکہ ملک میں صحافیوں کی صورتحال کا پتہ لگانے کے لئے دی افغانستان نیشنل جرنلسٹ یونین نے جائزہ لیا تھا اور نتیجہ میں پتہ چلا کہ صحافیوں کے خلاف 30سے زیادہ حملے ہوئے ہیں۔ ان میں سے 90فیصدمعاملات طالبان سے متعلق ہیں۔

طلوع نیوز کے مطابق افغانستان میں میڈیا کے ساتھ جس طرح کا سلوک کیا جارہا ہے اس پر صحافی برادری نے گہری تشویش ظاہر کی ہے اور امارات اسلامیہ سے ملک میں صحافیوں کے لئے عملی معلومات تک رسائی اور ان کے تحفظ کا طریقہ تجویز کرنے کی اپیل کی ہے۔

یو این آئی

ABOUT THE AUTHOR

...view details