اردو

urdu

ETV Bharat / international

شادی تقریب میں حملہ آوروں نے ہمارا نام ذاتی مقاصد کیلئے استعمال کیا: طالبان

طالبان کے ترجمان ذبیح اللہ مجاہد نے ٹویٹر پر کہا کہ گذشتہ رات، صوبہ ننگرہار کے ایک گاؤں میں تین افراد نے طالبان کا نام استعمال کرکے شادی میں موسیقی بند کرنے کا مطالبہ کیا جس کی وجہ سے شادی کی تقریب میں جھگڑا شروع ہو گیا اور فائرنگ کی گئی جس کے نتیجے میں کم از کم دو افراد ہلاک اور 10 زخمی ہو گئے۔

Taliban spokesman Zabihullah Mujahid
طالبان کے ترجمان ذبیح اللہ مجاہد

By

Published : Oct 31, 2021, 4:56 PM IST

طالبان نے اتوار کے روز ان خبروں کو مسترد کر دیا کہ ان کی تنظیم کے ارکان نے افغان صوبے ننگرہار میں ایک شادی پر حملہ کیا جس میں موسیقی چل رہی تھی۔

ضلع سرا روڈ میں اس وقت جھگڑا ہوا جب طالبان کے ارکان اور شادی کی تقریب میں شریک لوگوں کے درمیان موسیقی بجانے سے روکنے کے لیے جھگڑا شروع ہو گیا جس کے نتیجے میں کم از کم دو افراد ہلاک اور 10 زخمی ہو گئے۔

طالبان کے ترجمان ذبیح اللہ مجاہد نے ٹویٹر پر کہا کہ "گذشتہ رات، صوبہ ننگرہار کے ایک گاؤں میں، تین افراد نے طالبان کا نام استعمال کیا اور شادی میں موسیقی بند کرنے کا مطالبہ کیا۔

وہ قصوروار جنہوں نے امارت اسلامیہ (طالبان) کا نام ذاتی عناد کے لیے استعمال کیا، انہیں شریعت کے کٹہرے میں لایا گیا۔

مجاہد نے مزید کہا کہ پارٹی کے مہمانوں پر فائرنگ کی گئی۔ ترجمان کے مطابق دو مشتبہ افراد کو گرفتار کر لیا گیا تاہم ایک فرار ہونے میں کامیاب ہو گیا اور اسے مطلوبہ فہرست میں ڈال دیا گیا۔

اگست کے وسط میں طالبان نے افغانستان پر اقتدار سنبھالا۔ سخت گیر حکمرانی کے تحت فائرنگ کے ایسے بے ترتیب واقعات کی رپورٹس میں اضافہ ہو رہا ہے۔

ABOUT THE AUTHOR

...view details