افغانستان کے قندوز صوبہ میں طالبان کے ٹھکانوں پر دو فضائی حملوں میں کم از کم 30لوگوں کی موت ہوگئی۔
ایک عینی شاہد نے اسپوتنک سے کہا کہ ایک فضائی حملہ خان آ باد ضلع کے نکپائی علاقہ میں اس وقت کیا گیا جب وہاں کئی لوگ موجود تھے۔

اس کے علاوہ دوسرافضائی حملہ ایک دیگر جگہ پر ہوا جس میں کم از کم 12لوگوں کی موت اور کئی دیگر زخمی ہوگئے۔
عینی شاہد کے مطابق فضائی حملے میں بچوں سمیت 12 لوگوں کی موت ہوگئی اور 18لوگ زخمی ہوگئے۔ اس نے بتایا کہ ان فضائی حملوں میں سات طالبانی ہلاک اور دو زخمی ہوگئے۔
خان آباد ضلع کے سربراہ نے حملے کی تصدیق کی لیکن زیادہ معلومات دینے سے منع کردیا۔