اردو

urdu

ETV Bharat / international

انڈونیشیا میں مٹی کے تودے گرنے سے دو افراد ہلاک، 16 لاپتہ

انڈونیشیا کے جاوا میں مٹی کے تودے گرنے سے کم از کم دو افراد کے ہلاک اور دیگر 16 افراد کے لاپتہ ہونے کی خبر ہے۔ راحت رسانی کا کام جاری ہے۔

at least two killed in landslide in indonesia's java, 16 missing
انڈونیشیا میں مٹی کے تودے گرنے سے دو افراد ہلاک، 16 لاپتہ

By

Published : Feb 15, 2021, 4:09 PM IST

انڈونیشیا میں مسلسل بارش کی وجہ سے انڈونیشیا کے مرکزی جزیرے جاوا میں لینڈ سلائیڈنگ ہوئی جس کے نتیجے میں کم از کم دو افراد ہلاک اور 16 دیگر لاپتہ ہوگئے ہیں۔

انڈونیشیا میں مٹی کے تودے گرنے سے دو افراد ہلاک، 16 لاپتہ

حکام نے بتایا کہ ایمرجنسی اہلکار مٹی کو ہٹانے کا کام کر رہے ہیں اور مزید متاثرین کا پتہ لگانے کی کوشش کی جارہی ہے۔

قومی آفات سے نمٹنے والی ایجنسی کے ایک ترجمان نے بتایا کہ مشرقی جاوا کے ضلع نانجک کے سیلوپورو گاؤں میں لاپتہ افراد کی تلاش میں فوجی جوانوں، پولیس اہلکار اور رضاکاروں سمیت سیکڑوں امدادی کارکنان موجود ہیں۔

گذشتہ روز پہاڑیوں سے مٹی کا تودہ آٹھ مکانات پر گرا جس سے مکانات پوری طرح تباہ ہوگئے، جس میں 21 افراد مٹی کے نیچے دب گئے۔ جس میں 16 افراد زخمی ہوئے ہیں۔

انڈونیشیا میں مٹی کے تودے گرنے سے دو افراد ہلاک، 16 لاپتہ

یہ بھی پڑھیں: پاکستانی وزیراعظم نے بھارتی ٹیم کی تعریف کی

ترجمان نے بتایا کہ پیر کی رات بھی ہونے والی مسلسل بارش کے باعث صوبے کے دیگر اضلاع میں ندی کا پانی بھر گیا ہے۔ ندی کا پانی رہائشی علاقوں میں داخل ہوگیا ہے، سیکڑوں افراد اپنے زیر آب آنے والے گھروں سے بھاگ جانے پر مجبور ہوگئے ہیں۔

گذشتہ کچھ دنوں سے وسیع جزیرے والے ملک کے دوسرے بہت سے صوبوں میں بھی شدید سیلاب کی اطلاع ملی ہے۔

خیال رہے کہ انڈونیشیا میں ہر برس موسلادھار بارش کے نتیجے میں مٹی کے تودے گرتے ہیں اور سیلاب آتے ہیں، جس کی وجہ سے وہاں کی عوام کو ہر برس مشکلات کا سامنا کرنا پڑتا ہے۔

ABOUT THE AUTHOR

...view details