افغانستان کے صوبہ اروزگان میں طالبان کے خلاف افغان سکیوریٹی فورسز کے خصوصی آپریشن میں طالبان کے کم از کم درجن بھر عسکریت پسند ہلاک ہو گئے۔
افغانستان: درجن بھر طالبان عسکریت پسند ہلاک
ایک طرف دوحہ میں افغان حکومت اور طالبان کے مابین افغانستان میں امن بحالی کی کوششیں جاری ہیں، دوسری جانب خطے میں دونوں فریق ایک دوسرے کے خلاف مسلسل برسر پیکار ہیں۔
sdf
اس دوران صوبے اروزگان کے ضلع ترينکوت اور گیزاب میں 12 طالبانی ہلاک، جبکہ 8 دیگر زخمی ہوئے ہیں۔ اس معاملے میں طالبان نے اب تک کوئی بھی تبصرہ نہیں کیا ہے۔
گذشتہ 3 ماہ سے اروزگان کے ضلع گیزاب اور دہراود میں طالبان اور افغان فورسز کے مابین جھڑپوں کا سلسلہ جاری ہے۔ طالبان نے افغان فورسز سے کچھ علاقوں پر قبضہ کرلیا ہے۔