اردو

urdu

ETV Bharat / international

ترکی: شدید زلزلے میں ہلاکتوں کی تعداد میں اضافہ - earthquake in Turkey

قدرتی آفات سے نمٹنے والی ترک ایجنسی کے مطابق ازمیر میں زلزلے سے تقریباً 20 عمارتیں منہدم ہوئی ہیں اور 800 سے زائد افراد زخمی ہیں۔ 7.0 شدت کے زلزلے کے نتیجے میں مزید ہلاکتوں کا خدشہ ظاہر کیا جارہا ہے۔

sfd
sdf

By

Published : Oct 31, 2020, 5:05 PM IST

Updated : Oct 31, 2020, 6:32 PM IST

ترکی کے مغربی شہر ازمیر میں جمعہ کو آنے والے شدید زلزلے کے نتیجے میں ہلاکتوں کی تعداد بڑھ کر 26 اور زخمیوں کی تعداد 800 سے زائد ہو گئی ہے۔

ویڈیو

ریختر پیمانے پر زلزلے کی شدت 7 درج کی گئی تھی، جس کے سبب مزید ہلاکتوں کا خدشہ ظاہر کیا جا رہا ہے۔

ملبے تلے دبے افراد کو نکالنے کے لیے امدادی کارروائیاں جاری ہیں۔قدرتی آفات سے نمٹنے والی ترک ایجنسی کے مطابق ازمیر میں زلزلے سے تقریباً 20عمارتیں منہدم ہوئی ہیں۔

شہر کاری کے ترک وزیر کے حوالے سے میڈیا نے خبر دی ہے کہ زلزلے سے منہدم ہونے والی 8 عمارتوں میں راحت رسانی کا عمل مکمل کرلیا گیا ہے۔

ترک وزیرصحت نے اپنے ایک بیان میں بتایا کہ زلزلے میں زخمی ہونے والے 364 افراد طبی امداد کے بعد اسپتال سے رخصت کر دیےگئے ہیں۔

ہنگامی حالات سے نمٹنے والے محکمے کے صدر دفتر کی طرف سے ویب سائٹ پر فراہم کردہ معلومات کے مطابق ازمیر کے علاقے سفری حصار سے 17 کلومیٹر دور بحیرہ ایجیئن میں ترکی کے مقامی وقت کے مطابق دو بجکر 51 منٹ پر زلزلے کے جھٹکے محسوس کیے گئے۔ زلزلہ زیر زمین 16.54 کلومیٹر کی گہرائی میں آیاتھا۔

Last Updated : Oct 31, 2020, 6:32 PM IST

ABOUT THE AUTHOR

...view details