خبررساں ادارے کے مطابق افغانستان کے صوبے قندھار میں گذشتہ کئی روز سے مسلسل تیز بارش کی وجہ سے سیلاب آگیا جس میں 20 افراد ہلاک جبکہ کئی لاپتہ ہیں۔
قابل ذکر ہے کہ صوبہ قندھار کے گورنر نے علاقے میں ایمرجنسی نافذ کردی ہے جبکہ امدادی کارروائیاں جاری ہیں۔
حکام کے مطابق افغانستان کے صوبے قندھار میں گزشتہ 7 برسوں میں آنے والا یہ بدترین سیلاب ہے۔
افغانستان میں ایک اندازے کے مطابق اب تک سیلاب کی وجہ سے 50 سے زائد افراد ہلاک ہوچکے ہیں، جبکہ کئی علاقوں میں سڑکیں زمین دوز اور سرکاری شاہراہوں کو بند کر دیا گیا ہے۔