اطلاع کے مطابق محکمہ نے 5 سے 11 اگست کی مدت میں جمع ڈیٹا جاری کیا ہے۔ ڈیٹا میں مرنے والوں میں زیادہ تر لوگ دارالحکومت ٹوکیو سے تعلق رکھتے ہیں۔ یہاں گرمی اور لو سے متاثر تقریباً 1460 افراد کا اسپتال میں علاج چل رہا ہے۔
جاپان میں لُو کا قہر، درجنوں ہلاک
جاپان میں شدید گرمی اور لُو سے گزشتہ ایک ہفتہ کے اندر کم از کم 23 افراد اپنی جانیں گنواچکے ہیں اور 12،000 سے زیادہ لوگوں کو اسپتال میں داخل کرایا گیا ہے۔ محکمہ فائر بریگیڈ نے بدھ کو یہ اطلاع دی۔
جاپان میں شدید گرمی اور لُو
ملک کے کچھ علاقوں میں درجہ حرارت 102 ڈگری فارن ہائٹ سے زیادہ چل رہا ہے۔
ماہرین نے خبردار کیا ہے کہ درجہ حرارت میں یہ اضافہ کم از کم دو ہفتوں تک اور برقرار رہ سکتا ہے۔
Last Updated : Sep 26, 2019, 11:27 PM IST