پاکستان کے دارالحکومت اسلام آباد کی ایک احتساب عدالت نے سابق صدر اور پاکستان پیپلس پارٹی کے نائب صدر آصف زرداری کی پارک لین بدعنوانی معاملے میں ریمانڈ کی مدت میں 14 دنوں کا اضافہ کر دیا ہے۔
سابق صدر کو آج قومی احتساب بیورو نے جسٹس محمد بشیر کی عدالت میں پیش کیا۔بیورو نے ان کی ریمانڈ کی مدت میں 14 دنوں کے اضافے کی گذارش کی۔