اردو

urdu

By

Published : Aug 26, 2020, 7:03 PM IST

ETV Bharat / international

کورونا اپڈیٹ: 26 اگست تک عالمی سطح پر تازہ ترین تفصیلات

دنیا بھر میں سب سے زیادہ کورونا کیسز کی تعداد امریکہ میں ہے۔ متاثرین کی تعداد کے لحاظ سے بھارت برازیل کے بعد تیسرے نمبر پر ہے۔یہاں روزانہ 60 ہزار سے زائد کیسز کی تصدیق ہو رہی ہے۔

sdf
sdf

دنیا بھر میں کورونا متاثرین کی تعداد 2.38 کروڑ کو عبور کر چکی ہے اور آٹھ لاکھ سے زیادہ مریضوں کی موت ہوچکی ہے۔

جان ہاپکنز یونیورسٹی کے سائنس اور انجینئرنگ سینٹر کے جاری اعداد و شمار کے مطابق دنیا بھر میں کورونا وائرس کے اب تک 23،821،321 متاثر، 818،157 افراد ہلاک اور 15 لاکھ سے زیادہ افراد اس وبا سے شفایاب ہوچکے ہیں۔

امریکہ میں اب تک 5،777،684 افراد کورونا وائرس سے متاثر اور 178،486 افراد ہلاک ہوچکے ہیں۔برازیل میں اب تک 3،669،995 جان لیواوبا کی زد میں آچکے ہیں جبکہ 116،580 افراد لقمہ اجل بن چکے ہیں۔

بدھ کی صبح بھارت میں مرکزی وزارت صحت اور خاندانی بہبود کے جاری کردہ اعداد و شمار کے مطابق گذشتہ 24 گھنٹوں کے دوران ملک میں کورونا وائرس کے کیسز کی تعداد 67151سےبڑھ کر 32،34،475 ہوگئی ہے اور اسی دوران 1058 افراد کی ہلاکت کے ساتھ ہی اموات کی مجموعی تعداد 59،445 ہوگئی ہے۔

ملک میں صحت مند افراد کی مجموعی تعداد 24،67،759 ہوگئی ہے۔ ایک بار پھر بھارت میں کورونا کے فعال کیسز میں اضافہ ہوا ہے اور اب یہ تعداد 707،267 تک جا پہنچی ہے۔

کووڈ -19 سے متاثر ہونے کے لحاظ سے روس دنیا میں چوتھے نمبر پر ہے ، اور اب تک یہاں 963،655 افراد متاثر اور 16،524 افراد اپنی زندگی سے ہاتھ دھو بیٹھے ہیں۔

جنوبی افریقہ میں کورونا کی وبا پھیلنے کا سلسلہ بدستور جاری ہے جس کی وجہ سے یہ ملک کورونا وائر س سےے متاثر ہونے کے معاملہ میں دنیا میں پانچویں نمبر پر ہے۔

اب تک جنوبی افریقہ میں 613،017 افراد جان لیوا وائرس سے متاثر اور 13،308 افراد ہلاک ہوچکے ہیں۔ لاطینی امریکی ملک پیرو وائرس سے متاثر ہونے کے معاملہ میں میکسیکو کو پیچھے چھوڑدیا ہے اور یہاں کورونا متاثرین کی تعداد 600،000 سے بڑھ کر 600،438 ، اور وائرس سے ہلاک ہونے والوں کی تعداد 27،813 ہوگئی ہے۔

میکسیکو میں بھی کورونا سے حالات دن بہ دن خراب ہوتے جارہے ہیں۔ یہاں متاثرہ افراد کی تعداد 568،621 اور 61،450 افراد لقمہ اجل بن چکے ہیں۔

کولمبیا کووڈ ۔19 سے متاثر ہونے کے معاملہ میں دنیا میں اب آٹھویں نمبر پر ہے۔ اب تک اس ملک میں 551،688 افراد اس وائرس سے متاثر اور 17،889 افراد ہلاک ہوچکے ہیں۔

یوروپی ملک اسپین میں نئے کیسز میں اضافے کے ساتھ اب نویں پوزیشن پر ہے ،یہاں اب تک لگ بھگ 412،553 افراد متاثر اور 28،924 افراد لقمہ اجل بن چکے ہیں۔

چلی اب کورونا وائرس سے متاثر ہونے کے لحاظ سے دسویں نمبر پر ہے اوریہاں 400،985 افراد متاثر اور 10،958 افراد فوت ہوچکے ہیں۔

ایران میں اب تک 363،363 افراد اس وبا سے متاثر جبکہ 20،901 افراد ہلاک ہوچکے ہیں۔ کورونا سے متاثر ہونے کے معاملہ میں ارجنٹائنا نے برطانیہ کو پیچھے چھوڑ دیا ہے۔ اب تک اس وبا سے ارجنٹائنا میں 359،638 افراد متاثر اور 7،563 افراد لقمہ اجل بن چکے ہیں۔

برطانیہ میں متاثرہ افراد کی تعداد 329،821 ہوگئی ہے اور اس جان لیوا وبا سے 41،535 افراد لقمہ اجل بن چکے ہیں۔ سعودی عرب میں اب تک 309،768 افراد کورونا وائرس سے متاثر اور 3،722 افراد لقمہ اجل بن چکے ہیں۔

کورونا وائرس سے متاثر ہونے کے معاملہ میں بنگلہ دیش نے پاکستان کو پیچھے چھوڑ دیا ہے، یہاں کوروناوائرس سے 299،628 افراد متاثر جبکہ 4،028 افراد ہلاک ہوچکے ہیں۔ پاکستان میں اب تک 293،711 کوروناوائرس سے متاثر اور 6267 افراد لقمہ اجل بن چکے ہیں۔

فرانس میں کورونا متاثرین کی تعداد 285،902 تک پہنچ چکی ہے جبکہ ہلاک شدگان کی تعداد 30،549 ہے ۔ ترکی میں کورونا وائرس متاثرین کی تعداد 261،194 اور 6،163 افراد لقمہ اجل بن چکے ہیں۔ یوروپی ملک اٹلی میں 260،298 افراد اس وائرس سے متاثر اور 35،441 افراد لقمہ اجل بن چکے ہیں۔

جرمنی میں اب تک 237،583 افراد کورونا وائرس سے متاثر ہوئے ہیں اور 9،281 افراد لقمہ اجل بن چکے ہیں۔ عراق میں کورونا نے 211،947 لاکھ افراد کو متاثر اور 6،596 افراد کو ہلاک کیا ہے۔

کورونا وائرس سے بیلجیم میں متاثرین کی تعداد 9996 ہوگئی ہے جبکہ کینیڈا میں 9136 ، انڈونیشیا میں 6858 ، ایکواڈور میں 6368 ، نیدرلینڈ میں 6225 ، سویڈن میں 5814 ، مصر میں 5298، بولیویا میں کورونا کی زد میں آنےسے 4664 لوگ اپنی جانوں سے ہاتھ دھو بیٹھے ہیں، اور چین میں 4712 ، رومانیہ میں 3272 ، فلپائن میں 3038 ، گوئٹے مالا میں 2594 ، یوکرین میں 2362 ، سوئٹزرلینڈ میں 2001، پولینڈ میں 1955 ، پنامہ میں 1919 ، پرتگال میں 1805 ،آئر لینڈ میں177 اور ہونڈوراس میں1654 افراد ہلاک ہوئے ہیں ۔

ABOUT THE AUTHOR

...view details