اردو

urdu

ETV Bharat / international

کشمیر میں کشیدگی پر اقوام متحدہ کو تشویش

جموں و کشمیر کو خصوصی درجہ فراہم کرنے والی دفعہ 370 کو مرکزی حکومت کے ذریعہ ہٹائے جانے پر کشمیر میں کشیدگی پر اقوام متحدہ نے تشویش کا اظہار کیا ہے۔

UN on Article 370

By

Published : Aug 6, 2019, 10:15 AM IST


اقوام متحدہ کے ترجمان اسٹیفن ڈوجرک نے کہا کہ اقوام متحدہ بھارتی کشمیر میں سخت پابندیوں سے آگاہ ہے۔

انہوں نے کہا کہ مبصرگروپ نے ایل اوسی پر فوجی سرگرمیوں میں اضافے کا مشاہدہ کرکے رپورٹ دی ہے۔ تنازع کے تمام فریقین سے اپیل ہے کہ وہ تحمل کا مظاہرہ کریں۔

اقوام متحدہ کے سکریٹری جنرل انٹونیو گوتیرس نے کہا کہ اقوام متحدہ کا مؤقف ہے کہ کشمیر سمیت تمام مسائل دوطرفہ بات چیت سے حل ہونے چاہئیں۔ انہوں نے کہا کہ ہم خطے میں کشیدگی اور خدشات کا جائزہ لے رہے ہیں، وہ بھارت کی جانب سے کشمیر میں لگائی گئی پابندیوں سے بھی واقف ہیں اور تمام فریقین سے تحمل کا مظاہرہ کرنے کی درخواست کرتے ہیں۔

انہوں نے کہا: 'میں پہلے ہی آپ کو بتا چکا ہوں کہ پاکستان اور بھارت میں اقوام متحدہ کے فوجی مبصرین کے گروپ نےلائن آف کنٹرول کے اطراف بڑھتی فوجی سرگرمیوں پر مشاہدہ رپورٹ دی ہے۔'

ABOUT THE AUTHOR

...view details